اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق، اے ایس آئی غلام محمد ابن مقبول حسین پان کیبن کے قریب کھڑے تھے، پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزم نے ایک گولی سینے جبکہ مقتول کے زمین پر گرنے کے بعد دوسری گولی بھی ماری۔ اکیلا آنے والا ملزم واردات کے بعد فرار ہوا، مقتول کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔


خیال رہے کہ کراچی میں تین ہفتوں میں تین پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔ گیارہ جولائی کو کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر اور 4 جولائی کو بلوچ کالونی میں نعمان بھی دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھ چکے جس پر شہری بھی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول سے سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا گیا۔
..............
242